مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگرسے 28سالہ نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حکام نے بتایا کہ سرینگر کے مضافاتی علاقے نورباغ کی پمپوش کالونی میں ایک 28سالہ شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ کہ لاش کو طبی وقانونی کارروائیوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جبکہ اس سلسلے میں قتل کا شبہ ہے۔ لاش کی شناخت سرینگر کے علاقے پارمپورہ سے تعلق رکھنے والے طارق احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے بتایاکہ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔