مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندر بل: سڑک حادثے میں 9افراد زخمی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندر بل میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے کنگن حیان میں پیش آیا۔ سرینگر سے لداخ جانے والی ایک گاڑی سڑک پر پھسلن کے سبب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی ۔ ڈرائیور سمیت تمام زخمیوںکو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن میں داخل کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button