محاصرے اور تلاشی

کشتواڑمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ، ترال سے 2نوجوان گرفتار

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز کیطرف سے آج مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقوں کنزل منڈو اور کچل چترو میں بدھ کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس پر اس نے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔
دریں اثنا بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں تلاشی آپریشن کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں عسکریت پسندوں کے کارندے قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button