بھارت
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک رہائشی مکان کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کر دیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی ۔ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے ۔ ڈاکٹر عمر نبی دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہوگئے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت اور اس کی تحقیقاتی ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جس گاڑی میں دھماکہ ہوا ڈاکٹر عمر اس میں موجود تھے۔






