مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ٹرانسپورٹروں نے 12مئی سے ہڑتال کی دھمکی دیدی

سری نگر: بھارت غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹرں نے اپنے مطالبات کے تئیں قابض بھارتی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف 12 مئی سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر شبیر احمدمٹہ نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ نے انکے جائز مطالبات کے حوالے سے مکمل بے حسی اختیارکر رکھی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے حکومت کو 11 مئی تک کا وقت دیا ہے اور اگر ہمارے حقیقی مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے، تو پورا کشمیر 12 مئی سے پہیہ جام ہڑتال کرے گا اور یہ ہڑتال غیر معینہ مدت کیلئے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ہمارے مطالبات کی طرف توجہ دیتی تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔شبیر احمد نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انتظامیہ سمارٹ سٹی بسیوں کے ذریعے انکی روزی روٹی پر ڈھاکہ مارنا چاہتی ہے ، ہم ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ ہمارے روزگار کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں احتجاج کو تیز کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button