بھارت

کانگریس کی بلقیس بانو کیس کے2مجرموں کی ضمانت پرکڑی تنقید

نئی دہلی: بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے بلقیس بانو اجتماعی زیادتی کیس میں دو سزا یافتہ افراد کی ضمانت پر رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکم نے متاثرہ خاتون کو نئی ذلت اور صدمے سے دوچار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ بلقیس بانو کو سپریم کورٹ کے حکم کا علم میڈیا سے ہوا؛ انہوں نے یہ فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2002 میں گجرات فسادات کے دوران 21 سالہ اور پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس بانو کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے خاندان کے سات افراد بشمول تین سالہ بیٹی کوقتل کردیا گیا تھا۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور پی بی وارالے پر مشتمل سپریم کورٹ کےبینچ نے 28 اکتوبر کو بپن چندر جوشی اور پردیپ موردھیا کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کا حکم دیاتھا۔ 2008 میں 11 افراد کو عمر قید سنائی گئی تھی، اگست 2022 میں گجرات حکومت نے ریمی شن کی منظوری دیتے ہوئے تمام مجرموں کوریاکردیاتھا۔ جسے جنوری 2024 میں سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے کر تمام سزا یافتہ افراد کوجیل حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button