مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بارہمولہ حملے میں زخمی ہونیوالا ایک اور بھارتی فوجی ہلاک
ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں گزشتہ روز ضلع بارہمولہ میں حملے میں زخمی ہونیوالا ایک بھارتی فوجی سرینگر کے فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے ،جس سے حملے میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ شام ضلع بارہمولہ کے علاقے بوٹا پتھری گلمرگ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اورتین زخمی ہو گئے تھے ۔بعدازں فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو شہریوںکو ہلاک کر دیاتھا جو انکے ساتھ بطور پورٹر کام کرتے تھے۔حملے میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے ۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پرتلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے ۔