صدرِ مملکت کابھارت کی طرف سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر اظہار تشویش

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی طرف سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتے ہیں اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ آب رواں برس، ”پانی اور صنف“ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کرواتا ہے، صاف پانی کی عدم دستیابی کا بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر زیادہ ہے۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے حصول میں خواتین کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی بنیادی حق ہے۔ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیئے، آبی وسائل کے مو¿ثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگرکیا۔صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر چھوٹے اقدامات سے بڑے نتائج ممکن ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ آبی وسائل پر دباو¿ کا باعث ہیں اور پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔







