مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے، علی محمد ساگر

جموں:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن قانون ساز اسمبلی علی محمد ساگر نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی محمد ساگر نے ایوان میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے نئی دہلی پر دباو¿ ڈالیں اور کہا کہ این سی نے ہمیشہ امن کے لیے بات چیت کی وکالت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کی تھی، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ مسائل کو حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button