سکھ

سکھس فار جسٹس کی لندن میں مودی مخالف مہم کاآغاز

لندن:
سکھوں کی تنظیم سکھس فار جسٹس نے لندن میں” کل ِ مودی پولیٹیکس”مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس مہم کا آغاز بھارتی سفارت کاروں کے زیر اہتمام لائف سرٹیفکیٹ کیمپوں کے انعقاد کی مخالفت میں کینیڈا میں خالصتان کے حق میں ریلیوں کے بعد کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مغربی برومویچ کے گرو نانک گوردوارہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر کی تصاویر والے بینر ز آویزاں تھے جن پر” کل ِ مودی پولیٹیکس”اور ”وانٹڈ”کے نعرے درج تھے ۔سکھس فار جسٹس کے رہنماء گروپتونت سنگھ پنوں نے کہاہے کہ ہندو مندروں سمیت بھارتیہائی کمیشن کے باہر کسی بھی تقریب میں ہندوستانی سفارت کاروں کی موجودگی کے موقع پر خالصتان تحریک کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ برطانیہ میں مقیم سکھوں کی زندگی اور آزادی کو درپیش خطرات کو اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت عالمی سطح پر ہندو مندروں کو پرتشدد ہندوتوا نظریہ پھیلانے اور خالصتان نواز سکھوں کی جاسوسی اور ان پر حملوں کیلئے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لندن میں بھارتی سفارت کار انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور خالصتان نواز سکھوں کی جاسوسی کے لیے ایک نیٹ ورک بنانے کے لیے ہندوتوا کے حامی ہندوستانی شہریوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button