ویب ینار

عالمی برادری کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا نوٹس لے ، مقررین ویبنا ر

برسلز:ایک ویبنار کے مقررین نے عالمی برادری کی توجہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے پر زوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکونسل یورپ کے زیراہتمام "امن کے راستے:انسانی حقوق ، تنازعہ کشمیرکے حل کی بنیاد "کے موضوع پر ویبنار میں یورپی، کشمیری اور پاکستانی دانشوروں اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے شرکت کی۔کشمیرسینٹر یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے ویبنار کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویبنار کا مقصد کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو اجاگر کرنا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنا ہے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کے خلاف بھارتی فوج کی طرف سے جاری وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں امن و انصاف کے لیے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کی آواز بننا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو بھارتی فوج کے مظالم اور مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اسلام آباد کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کوعالمی سطح پر موثر طورپر اجاگر کیاجاناچاہیے ۔یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن شفق محمد نے کہا کہ وہ کشمیری نژاد برطانوی سیاستدان ہیں اور تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے مسئلہ کشمیر بالخصوص کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے یورپ میں مزید بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے محافظ محمد احسن اونتو نے کشمیر ی خواتین نظربندوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری خواتین اپنی سزائیں پوری ہونے کے باوجود بھارت کی دور دراز جیلوں میںقید ہیں ۔بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر سید سبطین شاہ ،جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فرنٹ فرانس کے صدر آصف جرال ، کشمیر ڈائیسپورا الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی،یورپی صحافی اور دانشور آندرے بارکس، ہنگری کے صحافی اور دانشور میکولس کیروانسکی اورصحافی اور دانشور محمد ندیم بٹ نے بھی ویبنار سے خطاب کیا اورعالمی برادری پر زوردیاکہ وہ کشمیری عوام پرجاری بھارتی مظالم کو نظر انداز نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کے حقوق کی پامالیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button