بھارت
بھارت:نئی دہلی میں دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول
نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں حکام کا کہنا ہے کہ دو نجی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی فائر سروس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ بم کی دھمکیاں آج صبح موصول ہوئیں۔فائربریگیڈ حکام ،سراغ رساں کتوں کا اسکواڈ، بم کا پتہ لگانے والی ٹیموں اور مقامی پولیس نے اسکولوں میں پہنچ کرتلاشی کی کارروائی کی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔افسر نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔