مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ میں سونم وانگچک کی درخواست پر سماعت 10مارچ تک ملتوی

نئی دلی:بھارتی سپریم کورٹ نے غیر قانونی طورپر نظربند لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک کوگزشتہ سال 26ستمبر کو کالے قانون قومی سلامتی ایکٹ کے تحت لہہ میں لداخ کی ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظات کے مطالبات پر ہونے والے احتجاج کے بعد گرفتارکیا گیا تھا۔احتجاج کے دوران مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔جسٹس اروند کمار اور جسٹس پی بی ورلے پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔سونم وانگچک کی نمائندگی سینئر وکیل کپل سبل نے کی جبکہ بھارتی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔کپل سبل نے التوا کی درخواست کی مخالفت کی ۔تاہم عدالت نے مقدمے کی سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button