آزاد کشمیر

پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جانا چاہے: صدر آزادکشمیر

اسلام آباد: آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیرہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران کہاکہ بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن کے اس پار اندھا دھند فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی اس بزدلانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پاک فوج نے بھارت کی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکراس کے غرور کو خاک میں ملادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی ہونا چاہیے جس میں کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور بنیادی فریق کشمیری عوام ہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دے کر حل کیاجانا چاہیے۔ دونوں رہنمائوںنے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button