بھارت

اسرائیل سے کاروباری تعلقات کی مخالفت، تلنگانہ میں مسلم اسٹوڈنٹس لیڈر اور ایک کارکن گرفتار

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری اور تکنیکی تعاون کے خلاف آواز اٹھانے پر پولیس نے دومسلم اسٹوڈنٹس لیڈراور انسانی حقوق کے ایک کارکن کو گرفتارکرلیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے طلبہ تنظیم ‘اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن’ کے عہدیداران محمد تاج اور محمد تقی کو حیدرآبادسے گرفتار کیاہے۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے ریاستی رابطہ کار عمر فاروق کو ان کے آبائی گائوں سے حراست میں لیاگیاہے ۔یہ کارکن غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف تلنگانہ حکومت سے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت کا ٹی ہب کے ذریعے 20اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وفد کی میزبانی کا منصوبہ تشویشناک ہے۔ ان کمپنیوں کے شعبوں میں دفاعی ٹیکنالوجی، ڈرونز، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔کارکنوں نے الزام لگایا کہ بعض اسرائیلی کمپنیاں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیلی فوج کوجدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام فراہم کرتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button