بھارت

بہار کے سکولوں میں اردو پڑھانے پر بی جے پی رہنما سیخ پا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں اردو تعلیم لازمی بنانے سے متعلق ایک حکم پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انتہائی شیخ پا ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ایجوکیشن افسر کی طرف سے اردو تعلیم لازمی پڑھانے سے متعلق ایک حکم پر کچھ بی جے پی رہنما ﺅں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر اردو پڑھائی گئی تو پھر وہ دعائیہ اجلاس میں”گایتری منتر“ پڑھانے کا مطالبہ کریں گے۔ ڈی ای او ناصر حسین نے ضلع کے تمام سکولوں میں طلباءکو اردو پڑھانے کیلئے یہ حکم ایک خط کے ذریعے جاری کیا ہے ۔ ناصر حسین نے لکھا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ ضلع کے پرائیویٹ سکولوں میں اردو پڑھائی نہیں جا رہی ہے جبکہ ضلع میںاقلیتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ خط میں تمام سکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلباءکو اردو زبان پڑھائیں اور تمام نجی سکول طلبا و طالبات کو اردو پڑھانے کے حوالے سے اپنی رپورٹ بہار ایجوکیشن پروجیکٹ آفس کو دیں ۔ اس خط سے کئی پرائیویٹ سکولوں کے ہندو مالکان بھی ناراض دکھائی دے رہے ہیںجبکہ علاقے کے بی جے پی رہنماﺅں نے اس پرباقاعدہ ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکولوں میں اردو کی پڑھائی شروع کی گئی تو ہم لوگ دعائیہ اجلاس میں گایتری منتر پڑھانے کا مطالبہ کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button