یوم یکجہتی کشمیر

5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری

اسلام آباد:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اوردنیا بھر میں ہر سال 5فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں، کارکنان، عوام اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے لیے جس کو بھارت نے78 سال سے سلب کررکھاہے، تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ اس دن شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لئے ریلیاں،احتجاجی مظاہرے،پر امن واک اور سمپوزیم منعقد کیے جائیں گے۔5 فروری کو پورے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہوگی اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے بارے میں بین الاقوامی آگاہی بڑھانے کے لیے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
دریں اثناء سرینگر اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوںمیں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاگیاہے ۔ پوسٹروں میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کے لئے 5فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button