بھارت

ایودھیا : دلت خاتون کی لاش برآمد

لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں ایک 22 سالہ دلت لڑکی کی برہنہ اور مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لڑکی کی لاش اس کے گاو¿ں کے قریب ایک ویران نہر سے ملی ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ اسے آبروریزی کے بعد قتل کیا گیاہے۔
لڑکی جمعرات سے لاپتہ تھی ۔ لڑکی کے ایک رشتہ دار نے ہفتے کی صبح ایک نہر میں اسکی لاش دیکھی ، اسکے جسم پر گہرے زخم تھے اور ہڑیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔
اہلخانہ نے لاش ملنے پر سخت احتجاج کیا ۔ وہ انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کو قتل سے پہلے اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنا یا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button