مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعات کے حل کیلئے پاک بھارت بات چیت ضروری ہے، فاروق عبداللہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میںا یک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بااثر بھارتی حلقوں کی طرف سے پاکستان کے ساتھ روابط کے حق میں حالیہ بیانات اس بڑھتے ہوئے احساس کی نشاندہی کرتے ہیں کہ محاذ آرائی اور دشمنی سے خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر کی آوازیں بھی اب تسلیم کرتی ہیں کہ دو جوہری پڑوسیوں کے درمیان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن تعلقات اور عوام کا ایک دوسرے سے رابطہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو محاذ آرائی کی پالیسیوں کے بجائے مذاکرات اور سفارتی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button