کشمیری تارکین وطن

لندن: پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین کی کشمیرکاز کیلئے خدمات کاخیرمقدم

Dr Faisal and Ali Raza Syedلندن:
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے یورپ میں کشمیرکاز کیلئے کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی خدمات کو سراہا ہے۔
علی رضا سید نے گذشتہ روز پاکستانی ہائی کمشنر سے لندن میں ملاقات کی ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو خاص طور پر یورپ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے مسئلہ کشمیر خصوصا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو یورپ میں اجاگر کرنے کیلئے علی رضاسیدکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ کوششیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے علی رضا سید کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی طرف سے انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔پاکستانی ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں آئندہ ماہ فروری کے انتخابات کے بعد نئی حکومت کے برسراقتدارآنے سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ علی رضا سید نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں اور بھارت کشمیر پر اپنا غیرقانونی قبضہ برقرار رکھنے کے لیے مظلوم کشمیریوں پر سنگین مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔علی رضا سید نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند اور مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک وہ یورپ میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکوانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button