محاصرے اور تلاشی
مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر: انتظامیہ نے پابندیاں مزید سخت کر دیں
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامیہ کیے گئے ہیں اور علاقہ قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی آج سرینگر کرکٹ سٹیڈیم میں نام نہاد انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وہ جموں خطے کے علاقے کٹرا میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔قابض انتظامیہ نے سرینگر میں پابند یاں مزید سخت کر دی ہیں ، شہر میں بھارتی فورسزکے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں ار چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ہرطرف خوف وہراس کا ماحول ہے۔