بھارت

سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ: بھارت میں بغیرسزا کے دہشت گردی کا کیس

نئی دہلی:بھارت میں 18فروری 2007کو سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ بغیر سزا کے دہشت گردی اور دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں کی منظم پشت پناہی کی ایک روشن مثال ہے جو آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کی طرف سے پاک بھارت امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس مذموم کارروائی میں 68افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔پختہ شواہد کے باوجود بھارتی حکام انصاف کو یقینی بنانے میں ناکام رہے۔ سوامی اسیمانند جیسے اہم ملزمان کو 2019میں دانستہ لاپرواہی کی وجہ سے بری کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ مجرموں کو بچانے میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس خاص طور پر کرنل شریکانت پروہت کی شمولیت نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کیا۔یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے چہرے پر اب بھی ایک دھبہ ہے جس نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا لبادہ اوڑ ھ رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button