مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کو دفعہ370کی بحالی کے موقف پر قائم رہنا چاہیے: روح اللہ مہدی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو دفعہ370کی بحالی کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہنا ہو گا ورنہ کشمیری عوام اسے غدار سمجھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے سرینگر میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے ورنہ لوگ اسے غدار سمجھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کے معاملے پر تنہا کھڑے رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سچائی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے،کشمیری پورے نہ کئے گئے وعدوں کو فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ایسے نظام کی مخالفت کروں گا جس میں لوگوں کے حقوق کو دبایا جاتا ہے۔آغا روح اللہ نے کہااگر ہم نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے تو ہم جوابدہ ہوں گے۔ جس طرح محبوبہ مفتی کے الفاظ آج بھی لوگوں کو یاد ہیں، مستقبل میں ہم سے بھی پوچھا جائے گا۔روح اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت کی جنگ محض ایک نعرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی محض سیاسی اقدام نہیں بلکہ کشمیر کے آئینی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ این سی کو اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران اپنے نظریاتی وعدوں پر قائم رہنا چاہیے، ورنہ لوگ اسے غدارکے طور پر دیکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button