بھارت

کرناٹک : کشمیری طالب علم پر ہندو بلوائیوں کا وحشیانہ تشدد

سرینگر:

بھارتی ریاست کرناٹک میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم کوہندو طلباء کی طرف سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرناٹک کے علاقے بیجاپورکے الامین میڈیکل کالج میں زیر تعلیم مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایم بی بی ایس سیکنڈائیر کے طالب علم حمیم کوسینئر طلباء نے ریگنگ اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔سینئر طلباء نے کشمیری ہونے پر حمیم کی تذلیل کی اور توہین آمیز حرکتیں کرنے پر مجبور کیا۔ سینئر طلباء نے کشمیری طالب علم کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کیلئے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی ۔ حمیم کے انکار پر ہندو طلبانے اشتعال میں آکر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔بعدازاں 6سے8ہندو طلبا کے گروپ نے ہوسٹل میں حمیم کے کمرے میں گھس کر اس پردوبارہ تشدد کیا اور اسے معافی مانگنے پر مجبور کیاگیا۔ہندو طلبا حمیم کو دھمکیاں دیتے رہے کہ "تمہارے یہاں چار سال ہیں۔ ہم یہاں تمہاری زندگی کو جہنم بنادیں گے "۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء اور تاجروں کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے اکثر امتیازی سلوک اور نفرت انگیز کارروائیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button