موسم کی صورتحال
مقبوضہ جموں وکشمیر:موسم سرما کا آخری دورانیہ ”چلہ بچہ“ کا آج سے آغاز
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں موسم سرما مجموعی طور پر خشک رہا ، بالائی علاقوں کو چھوڑ کرمیدانی علاقوں میں انتہائی کم برفباری اور بارش ہوئی ہے۔ موسم سرما کا دو روزہ آخری دورانیہ جسے مقبوضہ علاقے میں ”چلہ بچہ “ کہا جاتا ہے ، آج سے شروع ہو رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے آج سے علاقے میں برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ اگلے دس وز تک موسم زیادہ تر ابر آلود اور اور برفباری اور بارشوں کی ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔
دریں اثنا ءسرینگر لیہہ شاہراہ پر واقع زوجیلا پاس پر آج تازہ برف باری ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
زوجیلا پاس پر چند انچ تازہ برف پڑی جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا۔