موسم کی صورتحال

مقبوضہ کشمیر: گلمرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری،موسم سردہو گیا

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعہ کو صبح سویرے گلمرگ میں واقع افروات اور سنشائن چوٹیوں رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ دونوں چوٹیوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ موسم کی پہلی برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلمرگ کا رخ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button