موسم کی صورتحال
موسم کی خرابی کے پیش نظربانڈی پورہ۔گریز روڈ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حکام نے موسم کی خرابی کے پیش نظر 85کلو میٹر طویل گریز-بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گریز کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے ایک حکم نامے میں کہا کہ آج شام 4 بجے سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی۔پٹھان کوٹ پولیس اسٹیشن اور ازمرگ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے بعد کسی بھی گاڑی کو گریز سے بانڈی پورہ اور بانڈی پورہ سے گریز آنے جانے کی اجازت نہ دیں۔حکام نے عوام سے کہاہے کہ وہ احکامات پر عمل کریں۔حکام کے مطابق یہ حکم نئی ہدایات تک نافذ العمل رہے گا۔





