کنن پوش پورہ کے متاثرین34 سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں: مقررین سیمینار
اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں سانحہ کنن پوشپورہ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاجس کی صدارت سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کنن پوشپورہ میںاجتماعی عصمت دری کے واقعے سے پوری انسانیت شرمسار ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شرمناک اور کربناک واقعہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرہ پرایک بد نما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ34برس گزرنے کے باوجود سانحہ کنن پوشپورہ کے متاثرین انصاف سے محروم ہیں جبکہ اس گھنائونے جرم میں ملوث بھارتی فوجی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی تلخ یادیں کشمیری عوام کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت دی گئی استثنیٰ کنن پوش پورہ جیسے سانحات کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جبر و استبداد کی ایک واضح مثال ہے۔ مقررین نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبرو ریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری مائوں ،بہنوں اور بیٹیوں کی لازوال قربانیاں ہیں، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے کیس کو دوبارہ کھولے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ عظمیٰ گل ،آزادکشمیر کی وزیرنبیلہ ایوب ،ایمبسڈرنائلہ چوہان ،سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر،سید یوسف نسیم ،سید فیض نقشبندی ، شمیم شال، مشتاق احمد بٹ ،اعجاز رحمانی،راجہ شاہین،حسن البنائ،شیخ عبدالمتین ،شیخ یعقوب ،حاجی محمد سلطان ،نثار مرزا، زاہد صفی ،امتیاز وانی ،محمد شفیع ڈار،میاں مظفر،منظور احمد ڈار، عبدالمجید لون،عدیل مشتاق وانی،شیخ عبدالماجد،نذیر احمد کرنائی ،عبدالحمید لون،سید گلشن احمد، عبدالمجید میر،منظور الحق بٹ، قاضی عمران،عبدالرشید بٹ،رئیس میر،نذیر احمد بٹ ،مشتاق احمد لولابی،ارشد اعوان اوردیگر افراد نے سیمینار میں شرکت کی۔