محاصرے اور تلاشی
راجوری اور جموں میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں
جموں:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے راجوری اور جموں اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر کے گائوں پھل اور ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر کے علاقے کیری بٹل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔آخری اطلاعات ملنے تک دونوں علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں ۔






