مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسزکی مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے متعدداضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع سانبہ کے علاقے مانسر اورملحقہ علاقوں کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔
ادھر بھارتی فوج اور پیراملٹری اہلکاروں نے ضلع ادھم پورکے جنگل کے علاقوںاورقریبی دیہات میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ یہ کارروائیاں علاقے میں ایک حملے میں اسپیشل آپریشنز گروپ کا ایک اہلکارکی ہلاکت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد شروع کی گئی تھیں۔بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے بسنت گڑھ اور رام نگر کے علاقوں کے ساتھ ساتھ ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع کے متعددعلاقوں میں بھی اپنی پرتشدد کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔بھارتی فورسز نے اسلام آباد، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔







