جموں: ڈیلی ویجر ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی اور ریگولرائزیشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
جموں: بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈیلی ویجر ملازمین نے اپنی واجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی اور ریگولرائزیشن کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ایچ ای یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے ڈیلی ویجر ملازمین راجندر سنگھ تاج اور متحدہ محاذ کے دیگر رہنمائوں کی قیادت میں پی ایچ ای کمپلیکس جموں میں اکٹھے ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہناتھاکہ ان کی تقریبا 84ماہ کی تنخواہیں ادانہیں کی گئی ہیں اورقابض انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے باوجود انہیں ریگولرنہیں کیاگیاہے۔ڈیلی ویجر ملازمین طویل عرصے سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال اور احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یونین لیڈر راجندر سنگھ تاج نے کہا کہ بے سہارا ڈیلی ویجر ملازمین واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی اورریگولرائزیشن کے مطالبے کے حق میں جون 2022 سے ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے انتخابات کے دوران انکی ملازمتوں کی مستقلی کی یقین دہانی کرائی تھی۔تاہم انہیں ابھی تک مستقل نہیں کیاگیا ہے