مقبوضہ جموں و کشمیر

بارش اور برف باری سے مقبوضہ کشمیرکا بیرونی دنیا سے رابطہ متاثر

مختلف حادثات میں 5افراد جاںبحق ہو گئے

جموں: بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں شدید بارش اور برف باری سے مقبوضہ علاقے کا بیرونی دنیا سے فضائی اور زمینی رابطہ متاثرہوا ہے جبکہ مختلف حادثات میں کم سے کم پانچ افرادجاں بحق ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد رابطہ سرینگر جموں ہائی ویگاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ 25 فروری سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔ گلمرگ، سونمرگ اور گریز جیسے سیاحتی مقامات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، جبکہ سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوئی ہے ۔ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق سرینگر جموں ہائی وے رامسو اور قاضی گنڈ کے درمیان برفباری کی وجہ سے ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز کے کھنڈیال گائوں میں برفانی تودہ گرنے سے دو مکانات کو نقصان پہنچاپے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔قابض حکام نے کئی پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا انتباہ جاری کیاہے ۔ کشتواڑ ضلع میں چھترو کے بیگ پورہ علاقے میں بھی ایک برفانی تودہ گرا ہے ۔خراب موسم کی وجہ سے فضائی سفر بھی بری طرح متاثرہوا ہے جس کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے پر آج صبح تمام پروازوں کو تاخیر کاسامناکرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے ٹرین سروس بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔جموں میں مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پونچھ میں سی آر پی ایف اہلکاروںکی ایک گاڑی مدانہ کے علاقے میں ایک پتھر سے ٹکرا گئی، جس سے ڈرائیور واحد احمدجاں بحق اور ر دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ایک اور واقعے میں سرنکوٹ کے علاقے بفلیاز میں شدید بارش کی وجہ سے ایک ڈمپر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ اسکا ہیلپر زخمی ہوگیا۔ضلع ریاسی کے علاقے مہور میں سنگور نالے میں بہہ جانے کی وجہ سے 14سالہ لڑکاہلاک ہو گیا ہے ۔اودھمپور ضلع کے علاقے میں مونگری میں موٹر سائیکل کو پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون اور اسکا بیٹالتمہ اجل بن گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button