مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی امت مسلمہ کو رماہ رمضان کی مبارک

بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے، ترجمان لبریشن الائنس

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماءکے صدر میر اعظ عمر فاروق نے کشمیری مسلمانوں سمیت پوری امتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ، نماز، تدبر و تفکر اور قرآن کریم کی تلاوت اور دینی تعلیمات سے وابستگی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عبادات میں تیزی لانے، قرآن کریم سے مضبوط تعلق اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور خیرات کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے دعا کی کہ یہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے امن، خوشی اور روحانی ترقی کا باعث بنے۔
دریں اثناانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران میرواعظ کی دینی، دعوتی، تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے سے گریز کریں گے تاکہ عقیدت مند بڑی تعداد میں ان کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہو سکیں گے۔
ادھر جموں کشمیر لبریشن الائنس نے پوری مسلم امہ کو مضان المبارک کی آمد پر دلی مبارک دی ہے۔ تنظیم کے ترجمان سجاد میر نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندو توا شیطانی قوتیں مقبوضہ جموں کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کر رہی ہیں، بھارت کشمیر پر اپنے جابرانہ تسلط کو مضبوط کرنے کیلئے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ کشمیری بھارت کے تمام تر جبر کے باوجودحق پر مبنی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سجاد میر نے کشمیری عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ رمضان المبارک میں اپنے گردونواح میں موجود مستحق افراد ، یتیموں ، بیواﺅں ، مساکین بالخصوص شہداءکرام کے ورثا اور سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ کا خصوصی خیال رکھیں۔KMS-14/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button