بھارت

بھارت :اترپردیش میں لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے پرامام مسجد کے خلاف مقدمہ درج

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے عصر کی نماز کے دوران بغیر اجازت لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جہان آباد کے علاقے ملاوان میں کازیٹولہ مسجد کے مولوی اشفاق پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے الزام لگایا کہ لائوڈ اسپیکر سے بورڈ کے امتحانات میں خلل پیدا ہوئی اورمریضوں سمیت قریبی رہائشیوں کو پریشانی ہوئی۔سرکاری احکامات کی نافرمانی اور عوام کو پریشان کرنے سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔نام نہاد صوتی آلودگی کے ضوابط کو نافذ کرنے کی کوشش کے طور پر مذہبی مقامات پر بغیر اجازت کے لائوڈ سپیکر لگانے پر تین دیگر افرادکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل الہ آباد اور ممبئی ہائی کورٹس سمیت عدالتوں نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ لائوڈ اسپیکر مذہبی عمل کے لیے ضروری نہیں ہیں اور عوامی انتشار کو روکنے کے لیے اسے باقاعدہ بنایا جا سکتا ہے۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں مسلمانوں کو دبانے اور ہراساں کرنے کے لئے اکثر وبیشتر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button