کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر میں تعزیتی اجلاس
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے حریت رہنما شیخ عبدالمتین کے قریبی عزیز اورحریت کارکن شیخ ارشدسلطان اورحریت پسندمحمد خلیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سلسلے میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحومین کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ شیخ ارشد سلطان کے دو بھائی شیخ گوہر سلطان اورشیخ تنویر سلطان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔شرکاء اجلاس نے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میںسوگوارخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آخر پر مرحومین کے ایصال ثواب ، بلند درجات اور کامل مغفرت کے لیے دعا کی گئی ۔اجلاس میں حریت رہنمائوں محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم ،شیخ عبدالمتین ، شمیم شال، محمد رفیق ڈار،دائود خان ،اعجاز رحمانی ، خادم حسین ،زاہد اشرف ،امتیاز وانی،زاہد صفی، میاں مظفر،سید گلشن،حسن البناء ،منظور احمد ڈار، عبد المجید لون،نذیر احمد کرنائی،شہباز احمد،محمد لطیف ڈار، ظہور احمد اور