بھارت

انجینئر رشید پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت کے خواہاں

نئی دہلی: نئی دلی کی تہاڑ جیل میں ایک جھوٹے مقدمے میں قید کشمیری سیاست دان اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید نے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے عدالت میں عبوری ضمانٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ کے سامنے عرضی دائر کی ہے۔ جج نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ 7 مارچ کے لیے محفوظ کر لیا۔
عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست ایڈوکیٹ وخیات اوبرائے نے 27 فروری کو دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ”این آئی اے“ سے 3 مارچ کو جواب طلب کیا تھا۔درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button