بھارت

بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار،مودی کے کھوکھلے دعوے بے نقاب

نئی دہلی: بھارتی روپیہ کی تاریخی گراوٹ نے ناکام بھارتی معیشت اور مودی حکومت کے جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رائٹرز نے بھارتی معیشت کی تباہی کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی روپیہ کو 2026 کی ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا۔رائٹرز کے مطابق بھارتی روپیہ عالمی بانڈز اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔روپے کی گراو¿ٹ کیساتھ ساتھ بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2026 میں ایشیا کی سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بھارتی روپیہ مسلسل پستی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، 2026 کے وسط تک بھارتی روپیہ 96 فی ڈالر جبکہ سال کے آخر تک 98 روپے فی ڈالر تک گر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے مصنوعی طور پر روپے اور توانائی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر دانستہ طور پر بھارتی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔مودی کی نااہلی اور ناکام اقتصادی پالیسیوں کا خمیازہ بھارتی عوام ہوشربا مہنگائی اور توانائی بحران کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button