سکھ

لندن: سکھوں کا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لندن:
برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں سکھوں نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جو اس وقت برطانیہ اور آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خالصتان کے حامی سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب ایس جے شنکر لندن کے چتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کار میں جا رہے تھے ۔ مظاہرین نے خالصتان کے حق میں اور بی جے پی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرے کی سوشل میڈیاپر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھایاگیاہے کہ مظاہرین میں شامل ایک شخص جے شنکر کی گاڑی کی طرف بڑھااور اسکے بھارت کے جھنڈے کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔جے شنکر 4 سے 9 مارچ تک برطانیہ اور آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button