مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کے میجر کے بعدکپواڑہ میں حوالدار کی خودکشی

سرینگر 13 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حوالدار رینک کے نان کمیشنڈ افسر نے آج علی الصبح ضلع کے علاقے ڈرنگیاری چوکیبل میں اپنے کیمپ کے اندر اپنی اے کے 47 رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوںکو تصدیق کی کہ 38 سالہ این سی او نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ انتہائی قدم کس وجہ سے اٹھایا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے ایک میجرنے جس کی شناخت پرویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ روز ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرخودکشی کرلی۔تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 525 ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button