مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ ضلع کے علاقے چھاترومیں فوجی آپریشن کے دوران کی گئی جس سے علاقے میں بھارت کی طرف سے اختیار کردہ ظالمانہ طرزعمل ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ اس سفاکانہ کارروائی کو جواز فراہم کرنے کے لیے بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھی ۔ایک بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی تاکہ مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا اور بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔







