بھارت
بھارت :اترپردیش میں پولیس نے مسجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹادیے، امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی:بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں سحری اور افطار کے اعلانات کرنے پرایک مسجد کے لائوڈ اسپیکر ہٹادیے گئے اورامام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے تصدیق کی کہ شور کو کنٹرول کرنے سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے پرضلع سنبھل کی ایک مسجد سے لائوڈ اسپیکرہٹائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امام مسجدکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع ہیڈ کانسٹیبل جتیندر کمار نے دی ہے۔ایف آئی آر میں امام مسجد شکیل شمسی کا نام درج ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت اتر پردیش حکومت نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے2022میںعبادت گاہوں میں لائوڈ اسپیکر کے استعمال کو محدود کرنے کا حکم جاری کیاتھا۔





