بھارت

بھارت :دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے بعد صحافی کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا

نئی دہلی:بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ہندی روزنامے کے لئے کام کرنے والے ایک صحافی کو سیتا پور-دہلی ہائی وے پر ہیم پور ریلوے کراسنگ کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 35سالہ راگھویندر باجپائی کو چند دنوں سے فون پرجان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔راگھویندر باجپائی اپنی موٹرسائیکل پر گھر جا رہاتھا جب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ہائی وے پرنزدیک سے ان پر گولی چلا دی۔ مقامی لوگوں نے باجپائی کو قریبی اسپتال لے جانے میں مدد کی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اسے کندھے اور سینے میں تین گولیاں لگی تھیں۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروین رنجن سنگھ نے بتایاکہ ہم نے شواہد اکٹھے کر دیے ہیں اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے ضلع کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کال ریکارڈ کا جائزہ اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باجپائی کے اہل خانہ نے بتایا کہ صحافی کو چند دنوں سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی تھیں۔پولیس نے مزید تفصیلات جمع کرنے کے لیے باجپائی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button