بھارت

مہاراشٹر:نماز تراویح کے وقت ہندوانتہاپسندوں کا مسجد پر حملہ

انتہاپسندوں نے مسجد کا گیٹ توڑ دیا، زبردستی گھسنے کی کوشش کی

نئی دلی:
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے راجہ پور میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے نعرے لگاتے ہوئے ایک مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور مسجد کاگیٹ توڑ دیا ۔مسجد میں اس وقت نماز تروایح ادا کی جارہی تھی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل واقعے کی ویڈیو میں راجہ پور کے علاقے رتناگیری کی جامع مسجد میں سینکڑوں ہندو انتہاپسندوں کو زبردستی داخل ہوتے دکھایاگیا ہے جو ہندوتوا نعرے لگارہے تھے ۔ یہ ہندو انتہا پسند شمگا تہوار منانے کیلئے اکٹھا ہوئے تھے جو کہ ہولی سے ایک دن قبل منایا جاتاہے۔ ہندو انتہاپسندوں نے درخت کا ایک تنا اٹھا رکھا ہے جس کی چوٹ سے وہ مسجد کے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مسجد کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں ہندو انتہا پسند موجود ہیں جبکہ بھارتی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔بھارت میں ہندوئوں کے تہواروں کے مو قع پر مساجد کے باہر رقص ، ہندوتوا نعرے لگانا اور جلوس نکالنا ایک معمول کی بات ہے ۔ ہر تہوارکے موقع پر ہندو انتہا پسند خاص طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیںاور انہیں اکسانے کے لیے مساجد میں زبردستی گھس جاتے ہیں۔
ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی نے ایک بیان میں بی جے پی کارکنوں کی طرف سے راجہ پور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
آلٹ نیوز فیکٹ چیکنگ پورٹل کے شریک بانی محمد زبیرنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس ظاہرکیاکہ بھارتی میڈیا نے ہندوانتہاپسندوں کے مسجد پر حملے کو بالکل نظرانداز کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کامتعصب میڈیا ہمیشہ مسلمانوں پرحملوں کی کوریج نہیں کرتا یا پھر اس کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button