مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں تین لاپتہ نوجوانوں میں سے دوسرے کی لاش برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے تین نوجوانوں میں سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت شوکت احمد کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ ماہ پراسرار طورپر لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس کی لاش ضلع کولگام کے علاقے ماہ میں ویشو نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے نالے کے قریب لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ قاضی گنڈ کے علاقے سے گرفتارکیا تھا اور ان میں سے ریاض کی لاش تین روز قبل اسی نالے سے ملی تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ قاضی گنڈ سے تین نوجوان ریاض احمد بجاد، اس کا چھوٹا بھائی شوکت احمد بجاد اور تیسرا شخص مختار احمد لاپتہ ہو گئے تھے۔ تینوں کا تعلق راجوری سے ہے جوقاضی گنڈ میں مزدوری کرتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button