مظاہرے

سرینگر :پی ایچ ڈی سکالروں کا فیلو شپ کی ادائیگیوں میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ایچ ڈی سکالروں نے گزشتہ تین ماہ سے اپنی فیلوشپس کے اجراءمیں تاخیر کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے اسکالروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ہماری فیلوشپس جاری کریں“ جیسے نعرے درج تھے۔ انہو ں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

احتجاج کرنے والے سکالروں کا کہنا تھا کہ فیلو شپ ملنے میں تاخیر سے وہ شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین میں موجود ایک اسکالر نے کہا کہ ہم تین ماہ سے اپنے اعزازیے کا انتظار کر رہے ہیں، ہمارے لیے روزمرہ کے اخراجات کا انتظام کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
کچھ اسکالر کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنے کرائے کے کمرے خالی کرنے پر بھی مجبور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button