کسانوں کابھارت بھر میں پولیس کریک ڈاون کے خلاف احتجاج
چندی گڑھ: آج بھارت بھر میں کسان پولیس کریک ڈاون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج 40 سے زائد کسان یونینوں کے اتحاد سمت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کے بینر تلے کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کی کال پنجاب ہریانہ سرحد پر شمبھو اور خانوری میں کسانوں کے خلاف پولیس کارروائی کے بعد دی گئی۔
کسانوں نے اپنے رہنماوں جگجیت سنگھ دلیوال، سرون سنگھ پنڈھر اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا بھی اعلان کیا ہے۔ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نزدیکی سڑکیں بلاک کریں۔ کئی کسان رہنماوں کو احتجاج درج کرنے سے روکنے کے لیے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔
دریں اثنا کسان رہنما راکیش ٹکیت نے بھارت بھر کی کسان یونینوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کے خلاف حکومت کے کریک ڈاو¿ن کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے آج کے احتجاج کو بے مثال قرار دیا۔





