مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے غیر مقامی بچی زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کمسن غیر مقامی بچی زخمی ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سانیال ہیرا نگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی سات سالہ بچی کی شناخت آنچل کماری کے طورپر ہوئی ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے ۔آنچل کماری کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔







