مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی ایک پٹرولنگ یونٹ میں شامل تھا جب کنٹرول لائن کے علاقے بگیال درہ کے قریب غلطی سے اس کا پیر بارودی سرنگ پر پڑنے سے دھماکے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔بھارتی قابض حکام نے دھماکے میں فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ دھماکے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button