World

بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی سفارش لائق تحسین ہے ، آئی اے ایم سی

واشنگٹن:  بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں کی تنظیم ”انڈین امریکن مسلم کونسل“ (آئی اے ایم سی)نے بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) پر پابندیوں کی سفارش کرنے پر امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی تعریف کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارت کو مسلسل چھٹے سال انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں کی شدید خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک (سی پی سی) قرار دینے کی سفارش کی۔کمیشن نے اقلیتوں کے خلاف شدید تشدد کے تناظر میں بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر نظرثانی کی بھی سفارش کی ہے۔
آی اے ایم سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں یو ایس سی آئی آر ایف کی سفارشات کوسراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں پر جبر کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے۔
انہوں نے مریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا کہ وہ کمیشن کی سفارشات پر فوری طور پر عمل کرے، ضروری پالیسی اقدامات کرے اور بھارتی حکومت کو امریکہ میں مقیم افراد پر حملہ کرنے اور ان کی جانیں خطرے میں ڈالنے کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔ آئی اے ایم سی نے بھارتی حکومت سے بھی کہا کہ وہ ان خدشات کو دور کرنے اور اپنے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے چاہے ان کی مذہبی شناخت کچھ بھی ہو۔
”یو ایس سی آئی آر ایف“ نے اپنی سالانہ رپورٹ 2025 میں مزید کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادیاں مسلسل بگڑتی جا رہی ہیں ۔ رپورٹ میں 2024 کے عام انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماو¿ں کی طرف سے اقلیت مخالف نفرت انگیز تقریر کے غیر قانونی اور خطرناک پھیلاو، امتیازی قوانین، مسلمانوں ، عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر حملوںاور امتیازی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے اقتدار کے 10 سالوں کے دوران آئین کے سیکولر اصولوں کے برعکس بھارت کو واضح طور پر ایک ہندو ریاست کے طور پر قائم کرنے کی کوشش میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو تیزی سے نافذ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button