انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر:سیاسی اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے سیاسی اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈائون اورنہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سیاسی کارکنوں، وکلا اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی کارروائیاںنہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض حکام جموں وکشمیر میں ہر قسم کے اختلاف رائے کو فوجی بوٹوں تلے کچل رہے ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کی جبری گرفتاریوں، سیاسی کارکنوں کی طویل نظربندی اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ ترجمان نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی کشمیردشمن پالیسی کی بھی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو جبری خاموش کرانا، مودی حکومت کی سرکاری پالیسی رہی ہے ۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور کالے قوانین کے تحت جائز کشمیری سیاسی آوازوں پر قدغن لگانے کا مقصد جموں وکشمیر کی صورتحال میں بہتری کے نام پر عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف توبھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے نو لاکھ سے زائدفوجی تعینات کر رکھے ہیں جبکہ دوسری طرف تمام بنیادی آزادیوں اورحقوق کو سلب کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کے اظہار کو بے رحمی سے دبایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر حریت رہنمائوں سمیت ہزاروں سیاسی کارکنوں کی دوردراز جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی اور سول سوسائٹی کے کارکنوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button